راولپنڈی: نالہ لئی میں طغیانی، صورتحال سنگین

راولپنڈی میں بپھرا نالہ لئی شہریوں کی املاک تباہ کرنے کے ساتھ بہا کر بھی لے گیا۔ نالہ لئی کے کنارے پارک متعدد گاڑیاں پانی کے ریلے میں بہہ گیں، سنگین صورتحال کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش رات 3 بج کر 20منٹ پر شروع ہوئی جو صبح 8 بجے تھمی، شدید بارش کے باعث سڑکیں اور علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے اور کئی مقامات پر گھٹنوں گھٹنوں تک پانی جمع ہوگیا۔

نالہ لئی کنارے کھڑی گاڑیوں کو پانی کی سطح بلند ہونے پر پانی میں بہتا دیکھا جاسکتا ہے، گاڑیوں کے مالکان اوپر کھڑے ہوکر بچانے کی کوشش بھی کرتے تھے لیکن کامیابی نہ ہوئی۔ گاڑیوں کے مالکان اوپر کھڑے ہوکر بچانے کی کوشش بھی کرتے تھے لیکن کامیابی نہ ہوئی۔

یاد رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیاتھا،نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی 28فٹ سے تجاوز کرگیاتھا،گوالمنڈی پر پانی کی سطح ساڑھے 23 فٹ تک پہنچ گئی تھی ۔

نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی 28فٹ سے تجاوز کرگیا ہے ،گوالمنڈی پر پانی کی سطح ساڑھے 23 فٹ تک پہنچ گئی، شمس آباد 197 ،نیو کٹاریاں 182 اور گولڑہ 157 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔