عمران سے متعلق فیصلہ بہت پہلے آجانا چاہیے تھا،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ آیا ہے،یہ بہت پہلے آجانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کا فیصلہ پی ٹی آئی کا اپنا ہے جاری رکھتے ہیں یا ختم کرتے ہیں۔