پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل میں اہم پیشرفت،2خواتین گرفتار

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ مقتول رہنما کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا۔ٹک ٹاکر ماریہ کو لاہور پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کیا، ذرائع نے کہا کہ لٹک ٹاکر فیصل آباد کی رہائشی ہے، وقوعہ کے بعد سے مفرور تھی۔پولیس ذرائع نے کہا کہ ٹک ٹاکر ماریہ کو موبائل نمبر کے ذرائعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

عبداللہ طاہر کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ دو خواتین کی معاونت سے مکمل ہوا، خواتین شوٹرز گینگ کی سوشل میڈیا ٹولز و ایپس کے ذریعے معاونت کرتی رہیں، مقتول کے ڈرائیور کو ٹریپ کرنے والی خاتون کے علاوہ دوسری لڑکی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس ذرائع نے کہا کہ دونوں خواتین کے سوشل میڈیا اکانٹس سے اہم معلومات ملیں، حراست میں لی گئی دوسری خاتون پشتو زبان پر عبور رکھتی ہے، دونوں خواتین کے موبائل لا ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریٹریوو کروایا جارہا ہے۔

پولیس نے کہا کہ خواتین نے ٹارگٹڈ کارروائی کی منصوبہ بندی اور مقاصد کے حوالے سے اہم لیڈز پولیس کو دیدیں۔