لیاری میں رینجرز اہلکارقتل،پولیس افسر کا بیٹاگرفتار

کراچی:کراچی کے علاقے لیاری میںرینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے مطابق لیاری میں رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم ساحل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم واقعہ کے بعد بلوچستان فرار ہوگیا تھا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم پولیس افسر کا بیٹا ہے اور رینجرز اہلکار کے قتل کی وجہ ذاتی عناد نکلی،ملزم نے پوری منصوبہ بندی اور ریکی کے بعد رینجرز اہلکار کو قتل کیا۔واضح رہے کہ رینجرز اہلکارعبدالقیوم کو18 جولائی کو لیاری میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔