گزشتہ رات کراچی میں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے

کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے دوران شہر میں سب سے زیادہ 5.5 ملی میٹر بارش سرجانی میں ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں 4ملی میٹر، ناظم آباد میں 3.2ملی میٹر اور پی اے ایف مسرور بیس میں 3ملی میٹر اور گلشن حدید میں 5ملی میٹربارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلشنِ معمار میں 2.6ملی میٹر، نارتھ کراچی میں ایک ملی میٹر، بحریہ ٹان میں 0.5ملی میٹر جبکہ پی اے ایف فیصل بیس میں 0.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں چند مقامات پر بونداباندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ دیگر علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی راجستھان اور ملحقہ علاقوں پر ہوا کا کم دبا موجود ہے، جس کے باعث بحیرہ عرب سے مون سون کی طاقتور ہوائیں مسلسل ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔