آج پھرسونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی: سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 46ڈالر کے اضافے کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 114ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی و مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4ہزار 600روپے کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 33ہزار 836روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 944روپے بڑھ کر 3لاکھ 71ہزار 944روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 7روپے کے اضافے سے 6ہزار 403 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 6روپے کے اضافے سے 5ہزار 489روپے کی سطح پر آگئی ہے۔