رواں سال ملک بھر میں اب تک خسرہ سے اموات کی تعداد 102 ہوگئی۔
سندھ میں رواں سال خسرہ کےباعث 53 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی،سندھ میں خسرہ کے 7 ہزار 105 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2 ہزار 280 کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہو چکی ہے۔
ملک بھرمیں رواں سال خسرہ کے 29 ہزار 66 مشتبہ کیسز سامنے آئے، 8 ہزار 309 کیسز لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد تصدیق شدہ قرار دیے گئے،ماہرین صحت کے مطابق خسرہ پرقابو پانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیرہیں۔

