خطے میں امریکی مداخلت کے خاتمے تک ہرمز بند، ایران کا اعلان

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کو تا حکمِ ثانی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایک بحری جہاز پر انتباہی فائرنگ کے بعد کیا گیا۔

ایران کا دعویٰ ہے کہ جہاز غیر منظور شدہ اور غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مزید کہا کہ آبنائے ہرمز خطے میں امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رہے گی۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگردشمن نے اس واقعے کو بہانا بنا کر کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے ’سخت ردعمل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔