کوئٹہ:بلوچستان کے ساحل پر حادثے کا شکار ہونے والے کارگو طیارے کے مینٹی ننس ریکارڈ کا جائزہ لینے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی۔
تحقیقاتی ٹیم نے سمندر سے برآمد ملبے کا معائنہ کیا جب کہ طیارے کا مزید ملبہ بھی سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔تاہم طیارے کا بلیک باکس اب تک نہ مل سکا اور عملے کے 5 لاپتا ارکان کی تلاش بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ نجی کارگو کمپنی کا طیارہ شارجہ سے کراچی آتے ہوئے منگل کی رات حادثے کا شکار ہوگیا تھا، طیارے میں عملے کے کل 5 ارکان سوار تھے۔

