چین نے پہلی بار دوبارہ قابل استعمال راکٹ کو کامیابی سے زمین پر اتارلیا

چین نے  پہلی مرتبہ  دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ کو کامیابی سے واپس زمین پر  اتار لیا۔ 

خبرایجنسی کےمطابق چین نے جنوبی صوبہ ہائنان کے وینچانگ خلائی لانچ مرکز سے لانگ مارچ-10B کیریئر راکٹ کامیابی سے لانچ کیا گیا۔

حکام کے مطابق پہلی مرتبہ کسی کیریئر راکٹ کے پہلے مرحلے کی کنٹرولڈ ریکوری بھی کامیابی سے انجام دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق راکٹ کے بوسٹر اور Upper Stage کی علیحدگی کے تقریباً چھ منٹ بعد بوسٹر نے عمودی انداز میں واپسی کی اور سمندر میں موجود ایک آف شور پلیٹ فارم پر کامیابی سے ریکور کیا۔

روایتی طور پر راکٹ کے مختلف حصے پرواز کے دوران ضائع ہو جاتے ہیں، جس کے باعث خلائی مشنز کی لاگت بہت زیادہ ہوتی ہے تاہم راکٹ کے سب سے قیمتی حصے بوسٹر کو دوبارہ استعمال کرنے سے سیٹلائٹ لانچنگ اور خلائی تحقیق کے اخراجات میں نمایاں کمی ممکن ہے۔

اسپیس ایکس نے دسمبر 2015 میں پہلی بار فالکن 9 راکٹ کو مدار میں پرواز کے بعد کامیابی سے لینڈ کرایا تھا، جبکہ بلو اوریجن نے نومبر 2025 میں نیو گلین راکٹ کی کامیاب لینڈنگ کی۔