فیفا ورلڈکپ 2026 ء کے سنسنی خیز مقابلے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہیں۔
پہلی مرتبہ 48 ٹیموں پر مشتمل فیفا ورلڈکپ کی خاص بات یہ ہے کہ نہ صرف غیر مسلم ممالک کی متعدد ٹیموں میں مسلمان کھلاڑیوں کی نمایندگی ہے بلکہ پہلی مرتبہ 14 مسلم ممالک کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
اب مصری فٹبال ٹیم کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جس میں کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف اہم مقابلے سے قبل قرآن پاک کی تلاوت اور اجتماعی دعا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
2 روز قبل یورپ ملک اسپین کے نوجوان مسلم کھلاڑی لامین یمال کی سعودی عرب کے خلاف گول کرکے سجدہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو میں ٹیم کے ارکان قرآن کریم کی تلاوت کرتے اور اللہ تعالی سے کامیابی کے لیے دعا ئیں مانگ رہے ہیں۔

