نوجوان بھارتی بلے باز نے سری لنکا اے کے خلاف صرف 29 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ہندستان کے نوجوان بلے باز نے سری لنکا اے کیخلاف ٹرائی سیریز کے فائنل میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
نوجوان بھارتی بلے باز نے صرف 29 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ وہ لسٹ اے کرکٹ کی مشترکہ تیز ترین سنچری بنانے کے بھی قریب تھے، تاہم 132 کے مجموعی اسکور پر مڈ آف پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ویبھو سوریہ ونشی نے محض 11گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے کوشلیا ویرارتنے کے پاس تھا۔
ویبھو نے اپنی نصف سنچری کے دوران 5 چوکے اور 5 چھکے لگائے اور سری لنکن بالرز کو بے بس کر دیا۔ ان کی جارحانہ اننگز کا اسٹرائیک ریٹ 324 سے زائد رہا۔

