پی پی ن لیگ میں جی بی میں حکومت سازی پر اتفاق

اسلام آباد:پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے،گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔نوید قمرکا کہنا تھا کہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات اور رابطوں کے بعد حکومت سازی پر اتفاق ہوا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ن لیگ کے ووٹ سے گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائے گی۔