کے پی حکومت کایکم محرم کو تعطیل کا اعلان

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ ایڈمنسٹریشن کے مطابق یکم محرم کی تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہوگی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت صوبے میں سرکاری دفاتر اور دیگر متعلقہ ادارے عام تعطیل کے تحت بند رہیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ یکم محرم کے سلسلے میں تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے نئے اسلامی سال کے آغاز سے متعلق کیے گئے اعلان کے مطابق ہوگی۔