بھارت نے بنگلا دیشی مشیر کو ملک میں داخلے سے روک دیا

نئی دہلی:بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر زاہد الرحمان کو بھارت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور دہلی ائیرپورٹ پر ان سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، سفارتی سطح پر پیشگی اطلاع کے باوجود بھارتی امیگریشن نے زاہد الرحمان کو داخلے کی اجازت نہیں دی، پیشگی منظوری کے باوجود پیش آنے والا واقعہ تشویشناک ہے۔

بھارت کے اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد زاہد الرحمان کو ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق زاہدالرحمان نے بھارت میں داخل ہونے کے بجائے واپس بنگلادیش جانے کا فیصلہ کیا اورکولمبو کے راستے ڈھاکا واپس روانہ ہوگئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق زاہد الرحمان بحرِ ہند رِم ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت گئے تھے۔