اسرائیلی فوج کی جانب سے سویلین طیارے پر فائرنگ

اسرائیلی فوج کی جانب سے سویلین طیارے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے قریب پرواز کرنے والے طیارے پر فائرنگ کی، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت علاقے میں ڈرون پرواز کررہے تھے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2024 میں اسرائیلی فوج نے گولان پہاڑیوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اپنے ہی طیارے پر بھی فائرنگ کی تھی۔ گولان کی پہاڑیوں کے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی دستوں نے غلطی سے اسرائیل ہی کے ایک طیارے پر فضا میں فائرنگ شروع کردی، ملکی دستوں نے اس ہوائی جہاز کو ایک دشمن طیارہ سمجھ لیا تھا۔