نئی ICC ٹیسٹ رینکنگ، جو روٹ بدستور ٹاپ پر، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی ترقی

ٹیسٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک کی دوسری جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔
پاکستان کے بیٹر بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد 22ویں نمبر پر آ گئے، سلمان علی آغا کی دو درجے ترقی 27ویں پوزیشن پر آگئے۔
ٹیسٹ میچز کی باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے، جبکہ پاکستانی سپنر نعمان علی دو درجے تنزلی کے بعد 7ویں پوزیشن پر چلے گئے۔