ڈیرہ اسماعیل خان،امن کمیٹی کے4ارکان قتل

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے گائوں اٹل شریف میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد مقامی امن کمیٹی کے ارکان تھے ۔پولیس کے مطابق حملہ آور امن کمیٹی کے ایک رکن کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے، اٹل شریف میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ۔