ایران پر حملہ ملتوی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کراچی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے عارضی طور پر روکنے کے اعلان کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز100 انڈیکس میں2248 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 53 پوائنٹس کی سطح پررہا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کا بھائو 3 پیسے کم ہوکر 278.57 روپے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278.60 روپے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر ایران پر منگل کو طے شدہ حملہ عارضی طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس ڈیل کا بہترین موقع ہے۔