پشاور:وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے بعد مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کے جواب سے متعلق وزیراعلیٰ کو آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق مزمل اسلم نے کہا کہ سی این جی بندش سے عوام کو شدید مشکلات ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک میں گیس کی کمی ہے، ایل این جی درآمد کے بعد اضافی گیس دینے پر غور کیا جائے گا۔

