ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی کا دورہ، طلبہ و اساتذہ کے ساتھ نشست

اسلام آباد : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا، جہاں اْنہوں نے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک معلوماتی اور فکری نشست میں شرکت کی۔
اس موقع پر ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی، اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اساتذہ نے اس نوعیت کے سیشنز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو باخبر رکھنے کے لیے ایسے پروگرامز میں تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔
اْن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات کو پھیلانا ایک غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے، جس سے معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں۔طلبہ نے کہا کہ وطن عزیز میں امن و استحکام صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ تمام ریاستی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اْنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہوگا۔اجلاس کے اختتام پر طلبہ و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی گفتگو نہ صرف ان کے علم میں اضافہ کرتی ہے بلکہ ملکی معاملات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔