کچے کے ڈاکوسیلاب میں ہلاک ہو جائیں گے،ضیا ء الحسن لنجار

صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا ء الحسن لنجار نے کچے کے ڈاکوئوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنے اپ کو قانون کے حوالے کر دیں اسی میں انکی بھلائی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کچے کے بیشتر علاقاجات سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں اور کچھ علاقہ بچا ہے وہ بھی بہت جلد زیر آب آجائے گا پھر انکو کوئی راستہ نھیں ملے گا اور سیلاب کی زد میں آکر ہلاک ہو جائیں گے ۔

انھوں نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کی عافیت اسی میں کہ وہ خود کوسرینڈر کرکے پیش ہو جائیں تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا اور ان زیادتی نہ ہو گی، تفتیش کے دوران بے گناہ ہونے پر چھوڑ دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوئوں کیلئے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ایک طرف تباہ کن سیلاب ہے اور دوسری طرف قانون ہے کہ وہ اپنے آپ کو حکومت کے حوالے کر دیں ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔