ایک ارب ڈالرقسط کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کاشیڈول طے

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا، آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کیلئے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک دورہ کرے گا۔

پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات کئے جائیں گے، وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بینک کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں سے بھی مذاکرات ہوں گے جبکہ آئی ایم ایف وفد چاروں صوبوں سے الگ الگ مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری ہونے کا امکان ہے۔