لاہور :وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے 6 شہروں میں ریسکیو آپریشن کے لیے مزید سامان پہنچ گیا۔
ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یارخان، بہاولپور اور لودھراں کے لیے ریسکیو سامان مہیا کیا گیا۔جنوبی پنجاب کے 6 شہروں میں مزید 119سے زائد بوٹ آپریٹر بھی تعینات کردیے گئے۔
ملتان میں 108 بوٹس، 109 ربڑ بوٹس اور 1130لائف جیکٹ پہنچ گئیں، مظفرگڑھ میں 57 کشتیاں، 53 ربڑ بوٹس اور 683 لائف جیکٹ مہیا کی گئیں۔رحیم یار خان میں 47 کشتیاں، 44 ربڑ بوٹس اور 519 لائف جیکٹس فراہم کی گئیں۔
بہاولپور میں 38 کشتیاں، 40 ربڑ بوٹس اور 519 لائف جیکٹ دی گئیں۔ اسی طرح لودھراں میں 19 کشتیاں، 18 ربڑ بوٹس اور 546 لائف جیکٹ پہنچائی گئیں۔