لاہور : 65 سالہ شخص پولیس کے مبینہ تشدد سے دم توڑ گیا

جیند افتخار

September 15, 2024

Punjab Police

لاہور کے نواحی علاقے سندر میں 65 سالہ شخص کی پولیس کے مبینہ تشدد سے موت ہوگئی۔

اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یعقوب سندر انویسٹی گیشن پولیس کے تشدد سے دم توڑ گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یعقوب کا 3 روز قبل ندیم مظہر وغیرہ کے ساتھ بچوں کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق مخالف پارٹی نے پولیس کو رشوت دے کر تشدد کروایا، جس کے نتیجے میں یعقوب کی موت واقع ہوگئی۔