پی ایس ایل 10 کا شیڈول جاری

 پاکستان سپر لیگ 10 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

11 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم ان میں سے 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔