ہوٹل پر لوٹ مار کرنیوالے 2 ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک

جیند افتخار

November 13, 2023

کراچی کے علاقے کورنگی میں شہری نے ہوٹل پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

اس دوران ہوٹل پر موجود ایک شہری نے ڈاکو سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا، ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی فائرنگ سے زخمی دوسرا ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا۔