ہزارہ ایکسپریس وے پر وین کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا اہلکار جاں بحق

جیند افتخار

November 12, 2024

ہزارہ ایکسپریس وے پر وین کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک اہکار زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق وین ڈرائیور کو گرفتار کر کے زخمی اہلکار کو ایبٹ آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ چنار کوٹ کے مقام پر پیش آیا۔

موٹر وے پولیس کے 2 اہلکار خراب گاڑی کی مدد میں مصروف تھے تو وین نے انہیں ٹکر مار دی۔