عالمی مقابلہ حسن قرأت کا تاج کس کے سر سجا؟ پاکستان کے قاری عبدالقدوس دوسرے نمبر پر

webdesk

November 26, 2026

عالمی مقابلہ حسن قرأت میں مراکش کی پہلی پوزیشن، پاکستانی قاری دوسرے نمبر پر رہے

عالمی مقابلہ حسن قرأت میں مراکش کے قاری الیاس لمہاؤق نے پہلی، پاکستان کے قاری عبدالقدوس الباز نے دوسری جبکہ انڈونیشیا کے قاری دانیال محمد خبیب اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔


عالمی مقابلہ حسن قرأت کے آخری روز 32 قراء کی تلاوت کے بعد ٹاپ 8 قراء گرینڈ فائنل کے لیے منتخب ہوئے، جن کے درمیان سیمی فائنل مقابلے ہوئے۔ ٹاپ 8 میں مراکش، پاکستان، ایران، ملائیشیا، انڈونیشیا، عراق، فلپائن اور بنگلہ دیش کے قراء شامل تھے۔

مقابلے میں تلاوت مکمل ہونے کے بعد پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کا اعلان کیا گیا۔ چیف جج قاری سید صداقت علی کی سربراہی میں ایران اور مصر کے ججز پر مشتمل پینل نے پوزیشن ہولڈرز کا انتخاب کیا۔


مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے قاری کے لیے 50 لاکھ روپے، دوسری پوزیشن کے لیے 30 لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے قاری کے لیے 20 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔