گوجرانوالا: شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

جیند افتخار

November 10, 2024

گوجرانوالا میں شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، بھائی زبردستی بہن کی شادی کرانا چاہتا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ شہناز کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی، وہ شوہر سے طلاق کے بعد کرائے کے مکان میں بھائی ضمیر الحسن کے ساتھ رہتی تھی۔

بھائی ضمیر الحسن اپنے کسی جاننے والے شخص سے بہن کی شادی کروانا چاہتا تھا لیکن مقتولہ شادی کرنے سے انکاری تھی جس پر ملزم نے بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج بھی کر لیا ہے۔