کوئٹہ: حکومت کا نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

جیند افتخار

June 14, 2024

Pension Scheme

بلوچستان حکومت نے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان محکمہ خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ نئی پنشن اسکیم صوبے میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کےلیے ہو گی۔ محکمہ خزانہ حکام کے مطابق نئی پنشن اسکیم کا اعلان آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں کیا جائے گا۔

صوبائی محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق اسکیم کے تحت ملازمین کی پنشن کی رقم ہر ماہ اُن کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی اور اس رقم کے برابر رقم صوبائی حکومت بھی دے گی۔ ہر ماہ جمع ہونے والی رقم ریٹائرمنٹ پر ملازم کو دے دی جائے گی۔

حکام کے مطابق نئی پنشن اسکیم کا اطلاق پہلے سے بھرتی موجودہ ملازمین پر نہیں ہوگا۔