کراچی: گاڑی سے خاتون کی لاش کیساتھ ملے بیہوش بہنوئی کا بیان سامنے آ گیا

جیند افتخار

November 5, 2024

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڑی ایک گاڑی میں خاتون کی لاش ملی اور مرد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

پولیس کے مطابق بے ہوش ہونے والے شخص کی حالت اب بہتر ہے اور اس نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔

گاڑی سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص خاتون کا بہنوئی ہے اور اس نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ میں نے کل صبح 8 بجے بیوی کی بہن کو گھر کے باہر سے پک کیا تھا، کچھ دیر میں گاڑی میں دھواں بھر گیا، باہر نکلے تو بے ہوش ہو گئے۔