کراچی کیلئے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی

جیند افتخار

November 5, 2024

کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے یہ ریٹ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگے کیے گئے ہیں۔

کے الیکٹرک کے صارفین سے اس کی وصولی جنوری کے بلوں میں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔