کراچی سے حویلیاں جانیوالی عوامی ایکسپریس کو حادثہ

جیند افتخار

June 9, 2024

کراچی سےحویلیاں جاتے ہوئے عوامی ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹنڈو آدم کے قریب عوامی ایکسپریس کا بوگیوں کو ملانے والا کلپ ٹوٹ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک معطل کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ عملے کی جانب سے بوگیوں کو ملانے والے کلپ کی مرمت کا کام جاری ہے۔