کراچی میں شدید گرمی پڑنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

webdesk

October 19, 2026

شہر قائد گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے، جمعے تک گرمی کی شدت زیادہ رہ سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعے تک درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جمعے کے بعد درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتے ہیں۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں رات کی خنکی کا آغاز ہو چکا، رات کا درجۂ حرارت آنے والے دنوں میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق نومبر کا معمول کا رات کا درجۂ حرارت 17.7 اور دن کا 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، نومبر میں دن اور رات کے درجۂ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتے ہیں۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ نومبر میں دن کا درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ رات میں درجۂ حرارت 19 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔