پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند کرنے کا فیصلہ

webdesk

October 23, 2026

 پنجاب حکومت نے صوبے میں آٹے کی فراہمی کے نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے 20 کلو آٹے کا تھیلا بند کرنے اور مارکیٹ میں صرف 10 کلو کا بیگ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ 
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بین الصوبائی سرحدوں پر نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں گندم کی بوائی کے مقررہ اہداف پورے کرنے اور سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے فیصلہ کیا کہ نمبردار، گھوڑی پال سکیم اور ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ سکیم کے تحت آنے والی تمام اراضی پر گندم ہی کاشت کی جائے گی۔
و
زیراعلیٰ نے رمضان المبارک کے دوران کیلا، سیب اور کھجور کنٹرول نرخوں پر دستیاب رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ڈپٹی کمشنر اپنے علاقے میں کولڈ سٹوریج کی گنجائش اور ضرورت کے مطابق ان پھلوں کا ذخیرہ یقینی بنائے گا۔
مریم نواز شریف کو سبزیوں، دالوں اور دیگر اجناس سمیت 15 اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔