پشاور: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپے میں ہزاروں ڈالر برآمد

جیند افتخار

November 26, 2023

پشاور میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ہزاروں ڈالر برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا حوالہ ہنڈی کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون جاری ہے۔ پشاور صدر میں کاروائی کے دوران ملزم سے 24 ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد کرلیے گئے۔

حکام نے ملزم سےحوالہ ہنڈی کےدستاویزبھی برآمد کرلیے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔