پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ایئرکنڈیشنرز چوری ہوگئے

جیند افتخار

June 22, 2024

Hayatabad Medical Complex

پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ایئرکنڈیشنرز چوری ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 ایئرکنڈیشنز ایچ ایم سی کے اسٹور سے چوری ہوئے، چوری کیے گئے ایئرکنڈیشنرز کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چوری میں 2 اسٹور کیپرز کے ملوث ہونے پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔