پاک فوج گنتی مکمل ہونے تک آراوز کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کی پابند ہے

جیند افتخار

February 8, 2024

ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکاہے اور گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس گنتی مکمل ہونے تک آر اوز کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی فراہم کرنے کی پابند ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت داخلہ کے نوٹیفکشن کے مطابق اس ڈپلوائمنٹ کا مقصد کاؤنٹنگ کے حساس عمل کے دوران سیکیورٹی کے کسی بھی نا خوشگوار واقع کو روکنا ہے ، سیکورٹی کے لئے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس آراوز کے دفاتر کے باہر تعینات ہیں اور الیکشن پروسیس کے ساتھ اُنکا کوئی تعلق نہیں ہے ، وہ صرف آراوز کے دفاتر کی بیرونی سیکورٹی کے لیے تعینات ہیں، صرف انتخابی عملہ آراوز کے دفاتر کے اندر ووٹ کاؤنٹنگ کا عمل جاری رکھے ہُوئے ہے ،عوام سے توقع کی جاتی ہے کے وہ اِس عمل کو پُر امن طریقے سے مکمل کرنے کے لیئے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔