ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا بیان مضحکہ خیز ہے ، حماس

webdesk

February 5, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے بیان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس  نے ردعمل دے دیا ہے۔

 حماس کے عہدیدار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان مضحکہ خیز اور غیر معقول ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے غیر مناسب خیالات خطے میں آگ بھڑکا سکتے ہیں۔

https://dailyislam.pk/?p=107809

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں۔

اس کے ردعمل میں عرب و اسلامی دنیا نے ٹرمپ کے اس منصوبے کو مکمل  طور پر مسترد کردیا ہے۔