غزہ پر قبضے کے بیان پر قائم ہوں، ٹرمپ کی ڈھٹائی

webdesk

February 10, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔

 دوران پرواز اپنے خصوصی صدارتی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے،  ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے تاکہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے پر تیار ہوجائیں گے جب وہ ان ممالک سے بات کریں گے۔

https://dailyislam.pk/?p=108682

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مصر کے صدر سیسی سے بات چیت کروں گا، غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے۔