مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 4 ڈرونز تباہ کر دیئے، سعودی اتحاد

webdesk

October 21, 2026

یمنی حوثی سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ پر فضائی حملہ کرتے ہوئے

سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کی جانب آنے والے 4 ڈرون فضا میں تباہ کر دیئے گئے۔
اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق دفاعی کارروائی کے دوران چاروں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا، تاہم حملے کے ممکنہ نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یہ پیش رفت سعودی عرب میں فضائی خطرات اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے، سعودی حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات جاری کیے جانے کے بعد صورت حال واضح ہو سکے گی۔