لاہور میں بسنت کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، پنجاب کابینہ نے بسنت 12 سے 14 مارچ 2027 تک منانے کی سمری منظور کر لی، اس سے قبل بسنت 29 جنوری سے 7 فروری تک منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد لاہور میں بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے لاہور میں بسنت کے شیڈول میں تبدیلی کی منظوری دے دی، بسنت کی تاریخ میں تبدیلی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھی اور محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کی سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے لاہور میں بسنت کی نئی تاریخوں سے متعلق سمری منظور کر لی، اس سے قبل حکومت پنجاب نے 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک 10 روزہ بسنت منانے کا اعلان کیا تھا تاہم بسنت کے سابقہ شیڈول میں تبدیلی کے بعد اب 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو تقریبات منعقد ہوں گی۔



