قطر ،سعودی عرب اور یو اے ای کا پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

جیند افتخار

March 27, 2024

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی خریداری کیلئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارت اور قطر بے حد دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گلف ممالک کے حکام نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے حکومت سے رابطے بھی تیز کر دیئے ہیں ۔ ایوی ایشن ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ گلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے ، اس موقع پر یو اے ای ، قطر اور سعودی حکام کو بریفنگ بھی دی گئی ،.