اسلام آ باد : وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایک ماہ میں صرف ایک مرتبہ ہی بیرون ملک جانے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ملٹی پل دوروں کی در خواست سے اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔ در یں اثنا ء وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے میں تین ممبران تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔



