دو سرکاری محکموں کا جھگڑا طول پکڑ گیا، وزیر ریلوے کا میئر کراچی سے رابطہ

جمیل اعجاز

October 19, 2026

کراچی میں ریلوے پولیس اور سٹی وارڈن کے درمیان تنازع کے بعد وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میئر کراچی مرتضی وہاب سے رابطہ کیا ہے۔

 ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کراچی میں ریلوے پولیس اور سٹی وارڈنز کے درمیان ناتھا خان پل سے گلستان جوہر زیر تعمیر لنک روڈ کی تعمیر کے تنازع پر ریلوے پولیس کی جانب سے سڑک کی تعمیر رکوانے پر اختلافات سامنے آگئے۔

اس کو ختم کروانے کیلیے وزیر ریلوے نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے رابطہ کیا اور دونوں کے درمیان مثبت گفتگو جبکہ مذاکرات ہوئے۔

ذرائع کے مطابق میئر کراچی نے لنک روڈ منصوبے میں رکاوٹ کا معاملہ اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھا دیا جس کے بعد سڑک پر آمد و رفت میں شہریوں کو سہولت ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اور مئیرکراچی کے درمیان گفتگو مثبت انداز میں ہوئی جبکہ دونوں نے کشیدگی ختم کرکے معاملات کو بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔