ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ، شہر میں کئی مقامات پر دھرنے کا فیصلہ

جیند افتخار

April 17, 2024

ایم کیو ایم پاکستان نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف وزیر اعلی ہاؤس سندھ کے گھیراؤ اور شہر کے مختلف مقامات پر دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے.

ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کی تبدیلی کو مسترد کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ کرکے کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شب پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی قابل قبول نہیں۔