اگر میرا بیٹا عمر ڈار نہ ملا تو عدالت جاؤں گی، والدہ

جیند افتخار

January 2, 2024

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی والدہ نے کہا ہے کہ اگر میرا بیٹا عمر ڈار نہ ملا تو آئی جی کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤں گی اور عدالت جاؤں گی۔

لاہور ہائکیورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے سب کے سامنے میرے بیٹے کو اٹھایا، آئی جی پنجاب نے نوٹس کیوں نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں کہوں گی، فیصلے اللّٰہ پر چھوڑتی ہوں، اگر میرے بیٹے پر کوئی مقدمات تھے تو عدالت لاتے اور سامنا کرتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترجمان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔