آج غزہ میں‌جنگ بندی کا امکان ، امریکا نے خوشخبری سنا دی

عنایت الرحمان

January 14, 2025

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے امیر قطر شیخ تمیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ توقع ہے جنگ بندی معاہدے کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 30 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے سیکڑوں فلسطینیوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی۔
دوسری جانب مقبوضہ غزہ پٹی پر اسرائیلی بربریت میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔