اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان پر پابندی سے متعلق قانون 63 کے مقابلے میں 45 ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا۔
اس موقع پر پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمد طیبی نے کہا کہ تم اذان کی آواز خاموش نہیں کر سکو گے۔
واضح رہے کہ عرب جماعتوں کی انتخابی کامیابی کے بعد عرب رہنما احمد طیبی اسرائیلی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔ اذان پر پابندی کے قانون کی مخالفت اور اس کی مسترد کیے جانے کے بعد احمد طیبی کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔



